انڈیا جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

image
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’کشمیر کا کوئی بھی سودا ممکن نہیں۔ ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے۔‘

فوج کے شعبہ بلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینیئر اساتذہ کرام سے بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ ’انڈیا جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا‘

انہوں نے  کہا کہ ’پانی پاکستان کی ریڈلائن ہے اور24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔‘

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ’پاکستان، انڈیا کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا۔ انڈیا نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہو چکا ہے، اب یہ ممکن نہیں رہا۔‘

’دہشت گردی انڈیا کا اندرونی مسئلہ ہے جس کی بنیادی وجہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتا ہوا ظلم اور تعصب ہے جب کہ کشمیر ایک عالمی سطح کا مسئلہ ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔ جو کوئی بھی ریاست کو کمزور بنانے کا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے اُس کی نفی کریں۔‘

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ’اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔‘ (فوٹو: آئی ایس پی آر)

بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ’اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ میں آج جو کچھ بھی ہوں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں۔‘

’آپ(اساتذہ) نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں کو بتانا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’معرکۂ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح سے پاکستان کی مدد کی۔ معرکۂ حق اس بات کا ثبوت ہے کہ جب پوری قوم ایک آہنی دیوار بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اُسے گرا نہیں سکتی۔‘

’ہم نے پاکستان کو ایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے قانون کے مطابق، آئین کے تحت، بغیر کسی سیاسی دباؤ، مالی اور ذاتی فائدے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.