الیکٹرک بسوں کے کرائیوں سے متعلق اہم خبر

image

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ پچاس روپے سے 100 روپے مقرر کردیا گیا، کرایوں میں اضافے کا اطلاق باقاعدہ طورپرآج (یکم جون) سے کردیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ ان بسوں کے ذریعے روزانہ 90 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، کرایوں میں اضافہ انتظامی اور مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے مختلف کیٹیگریز کے لیے کرایوں میں رعایت کی نئی مجوزہ پالیسی جلد متعارف کرائے گا، مجوزہ پالیسی میں دفاتر میں کام کرنیوالوں، طالب علموں، بزرگ شہریوں کے لئے الگ الگ پیکجز دیے جائیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ مجوزہ رعایتی پیکجز یومیہ، ہفتہ وار، 15 روزہ اور ماہانہ بنیادوں پر بس کارڈز لینے والوں کے لیے ہوں گے۔ ذرائع نے کہا کہ مجوزہ پیکجز پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے، مجوزہ روایتی پیکجز کا جلد نوٹی فیکیشن جاری ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.