کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

image

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زمین کے اندر گہرائی دس کلومیٹر اور مرکز قائد آباد کے قریب تھا۔

پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ ملیر، شاہ فیصل، لانڈھی سمیت دیگر علاقوں کے مکین نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.