سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر سستا

image

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 831 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 522 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 691 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق 5 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 281 روپے 97 پیسے ہو گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.