کراچی میں ایک ہی علاقے میں بار بار زلزلے کے جھٹکے کیوں محسوس کیے جا رہے ہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ کا بیان سامنے آگیا

image

کراچی میں گزشتہ دنوں سے وقفے وقفے سے محسوس کیے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں پر محکمہ موسمیات کے اعلیٰ ترین ماہر امیر حیدر نے اہم وضاحت جاری کی ہے۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرو لوجسٹ نے بتایا کہ ملیر، قائدآباد اور قریبی علاقوں میں کل شام سے اب تک زمین چار مرتبہ لرز چکی ہے۔

امیر حیدر کے مطابق، ان جھٹکوں میں سے کچھ کی حتمی رپورٹس تاحال زیر تکمیل ہیں، تاہم گزشتہ روز شام 5 بج کر 33 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ اسی رات ایک اور جھٹکا 1 بج کر 6 منٹ پر آیا جس کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلومیٹر رہی، اور اس کا مرکز گڈاپ کے اطراف بتایا گیا ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ نے واضح کیا کہ ان حالیہ سرگرمیوں کا تعلق لانڈھی فالٹ زون سے ہے، جو کراچی کی متحرک فالٹ لائنز میں سے ایک ہے۔ ان کے مطابق، یہ جھٹکے کم شدت کے ہیں اور اس فالٹ لائن پر ماضی میں کسی بڑے زلزلے کی تاریخ موجود نہیں۔ تاہم شہر کے قریب ایک اور فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب بھی موجود ہے جو قدرتی طور پر سرگرم رہتی ہے۔

امیر حیدر کا کہنا تھا کہ کیرتھر رینج کے اطراف مین باؤنڈری لائن بھی واقع ہے، جہاں وقتاً فوقتاً درمیانے درجے کی زلزلہ خیزی نوٹ کی جاتی ہے۔ موجودہ فالٹ لائن کو نارمل سطح پر واپس آنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں، اور اس دوران مزید جھٹکوں کا آنا خارج از امکان نہیں۔

انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ خوفزدہ ہونے کے بجائے ہوشیار رہیں اور زلزلہ سے متعلق حفاظتی تدابیر پر عمل کریں، کیونکہ یہ سرگرمیاں قدرتی زمینی حرکات کا حصہ ہیں جن پر نظر رکھی جا رہی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.