ایکس میں بہت جلد اہم تبدیلی متوقع

image

ایکس کے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ایکس کے مالک ایلون مسک نے ڈائریکٹ میسجز کی جگہ ایکس چیٹ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایکس چیٹ میں صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن، مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جانے والے میسجز، فائل شیئرنگ اور وائس/ آڈیو کالنگ جیسے فیچرز دستیاب ہوں گے۔

ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے ایکس چیٹ کے فیچرز کے بارے میں بتایا۔ ایلون مسک کی جانب سے ایکس چیٹ کے ذریعے ایکس کو واٹس ایپ، ٹیلیگرام اور سگنل جیسے میسجنگ پلیٹ فارمز کے مقابلے پر کھڑا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے میسجنگ سسٹم کے لیے بٹ کوائن جیسے انکرپٹڈ سسٹم کو استعمال کیا جا رہا ہے مگر انہوں تکنیکی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ ایکس چیٹ پہلے ہی ایکس کو ماہانہ فیس ادا کرنے والے کچھ صارفین کو بیٹا (beta) موڈ میں دستیاب ہے۔

اب ایکس چیٹ کا فیچر اس پلیٹ فارم کے مفت صارفین کو دستیاب ہوگا یا نہیں، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔ ایلون مسک کا بنیادی مقصد ایکس کو سپر ایپ بنانا ہے جس میں صارفین کو سب کچھ ایک جگہ ہی دستیاب ہوگا۔ وہ میسجنگ، پیمنٹس، میڈیا اور دیگر متعدد چیزوں کو ایکس کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.