بلوچستان ہمیشہ پاکستان تھا اور ہمیشہ اس کا حصہ رہے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

image

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیاہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور وہ کبھی پاکستان سےالگ نہیں ہوسکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے ہلال ٹاکس میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کی۔ ہلال ٹاکس میں ملک بھر سے1950 سے زائد سینیر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے۔

کبھی پاکستان سےالگ نہیں ہوسکتا، ہندوستان اور ہندوستانی پراکسیز پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا بسا ہے، بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بنےگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بی ایل اے(فتنہ الہندوستان) کو بھارت سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔

بی ایل اے کی قیادت ہندوستان میں ہے، فتنہ الخوارج والا کہتا ہے ہمیں ہندوستان مدد کرے، یہ ہندوستان کے زر خرید غلام ہیں۔

اس کے علاوہ ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام،محبت کا یہ لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہےگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.