19ویں جھٹکے کی شدت 2.5 ریکارڈ۔۔ کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے؟ ماہرین کی رائے

image

شہر قائد میں ایک بار پھر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 57 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب مشرقی علاقے میں 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

شہریوں نے زلزلے کے دوران خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکلنا شروع کر دیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت معمولی تھی، تاہم شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے لانڈھی شیرپاؤ، قائدآباد اور مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے جن کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ملیر میں 10 کلو میٹر کے قریب تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں اتوار سے اب تک19 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکےآئندہ 2 روز تک محسوس کیے جاسکتے ہیں

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرو لوجسٹ امیر حیدر کا کہنا تھا کہ یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں، اس فالٹ لائن پر آج تک بڑے زلزلہ کے جھٹکے نہیں آئے ہیں، کراچی کی دوسری فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب ہے، یہ دونوں متحرک فالٹ لائن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں معمولی شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے ہیں، کیرتھر کے قریب بھی مین باؤنڈری لائن ہے، یہاں معتدل شدت کی زلزلے رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں، اس فالٹ لائن پر آئندہ چند روز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.