نجی سوسائٹی میں مالک مکان کے مبینہ تشدد سے 13سالہ ملازمہ ہلاک ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مالک مکان نے لڑکی کی لاش روشن والا میں ورثا کے گھر پہنچا دی۔
اس حوالےسے کم عمر ملازمہ کے والد نے کہا کہ مالک مکان نے بیٹی کو تشدد کرکے ہلاک کیا جس کے جسم پر زخموں کے نشان بھی موجود ہیں۔
سی پی او کے مطابق ملازمہ کی ہلاکت کے الزام میں مالک مکان اور اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔