بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکی بڑی کاروائی، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

image

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف مختلف علاقوں میں دو آپریشنز کے دوران 7 دہشتگردہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی کےعلاقے مچھ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے۔ فورسز کے ضلع قلات کے علاقے مرگند میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشنز کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، پوری قوم فتنہ النہدوستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.