جنوبی کوریا صدارتی انتخابات میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو برتری

image

جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اپوزیشن جماعت کے لی جے میونگ اور حکمراں جماعت کے کم مون سو مد مقابل ہیں۔

مقامی میڈیا کے ایگزٹ پول کے مطابق اب تک کی گنتی کے بعد اپوزیشن جماعت کے لی جے میونگ کو برتری حاصل ہے، اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے لی جے میونگ 51.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں.

جبکہ حکمراں جماعت پیپل پاور پارٹی کے کم مون سو 39.3 فیصد ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں ، مارشل لا کے اعلان پر سابق صدر یون سک یول کی معزولی کے بعد قبل از وقت انتخابات ہوئے ہیں۔  جنوبی کوریا کے گزشتہ صدر یون کی معزولی کے بعد آج ہونے والے انتخابات بہت اہم پیشرفت ہیں،آج منعقد ہونے والے الیکشن میں دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنما اور آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.