آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کا نیا بھاؤ 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے تک جا پہنچا ہے.
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہوگئی ہے.
اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 357 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے.