کراچی میں بادل چھا گئے۔۔ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ! محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

image

کراچی کا موسم آئندہ چند گھنٹوں میں معمولی تبدیلی کی طرف جا رہا ہے۔ موسمی ماہرین کے مطابق شہر کے مختلف حصوں پر سمندر کی جانب سے آنے والے بادل چھا سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں آج رات یا کل صبح کے وقت ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔

تازہ موسمی تجزیے کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں معمول کے مطابق 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو بادلوں کو ساحلی علاقوں کی طرف دھکیلنے کا باعث بن رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج دن بھر آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم بارش محدود علاقوں تک ہی رہے گی۔

درجہ حرارت کی بات کی جائے تو آج زیادہ سے زیادہ تیمپریچر 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیشگوئی ہے۔ البتہ ہوا میں نمی کی مقدار بڑھنے کے باعث گرمی کا احساس 40 سے 43 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں موسم قدرے بھاری اور مرطوب محسوس ہوگا۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں باہر نکلتے ہوئے موسم کا خیال رکھیں، کیونکہ ہوا میں نمی کے باعث گرمی کی شدت قدرے زیادہ محسوس ہو سکتی ہے، چاہے درجہ حرارت نسبتاً کم ہو۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.