چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور اپوزیشن کے مابین مشاورت شروع

image

وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری پر مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کی جانی ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر مشاورت کے لیے 16 مئی کو خط بھیجا ہے، تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کے تقرر پر مشاورت کے لیے تیار ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.