اسلام آباد سمیت پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، گہرائی 10 کلومیٹر تھی

image
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے یہ جھٹکے سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 تھی اور اس کا مرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے اٹک، جہلم، چکوال، ہری پور، ایبٹ آباد،، مانسہرہ بٹگرام، مری، صوابی، سوات اور شانگلہ میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

حکام کے مطابق ’زلزلے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔‘

واضح رہے کہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات بھی پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 5.4 تھی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow