سیلفی لی اور مر گئیں۔۔ آخر ان 6 لڑکیوں کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو یہ تصویر آخری یادگار بن گئی؟

image

آگرہ کے نواحی علاقے سکندرا میں واقع گاؤں ناگلا ناتھو اس وقت سوگ میں ڈوب گیا جب یمنا ندی میں نہانے گئی چھ لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں۔ صبح نو بجے کے قریب یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاؤں کی نوعمر لڑکیاں ندی میں نہانے کے لیے گئیں، لیکن پانی کی گہرائی ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

لڑکیوں میں دو حقیقی بہنیں بھی شامل تھیں۔ ندی میں اترنے سے قبل سب نے خوشی کے لمحات کو اپنے موبائل فون پر قید کیا۔ ان کی آخری ریل میں وہ ہنستی، مسکراتی اور زندگی سے بھرپور نظر آ رہی تھیں۔ مگر چند لمحوں بعد ہی منظر یکسر بدل گیا۔

گہرے پانی میں اترتے ہی سب لڑکیاں بے قابو ہو گئیں۔ ان کی چیخیں سن کر دیپیش، جو ان کا چچا زاد بھائی ہے، فوراً مدد کے لیے ندی میں کودا۔ بچاؤ کی کوشش میں وہ خود بھی پانی میں ڈوبنے لگا، لیکن کسی نہ کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔

مقامی کسانوں نے شور سن کر موقع پر پہنچ کر بچاؤ کی کوشش کی۔ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد تمام لڑکیوں کو ندی سے نکالا گیا۔ دیویا، سندھیا، نینا اور شیوانی موقع پر ہی دم توڑ چکی تھیں۔ مسکان اور سونم کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سی پی آر دینے کے بعد دونوں نے سانس تو لیا، لیکن جان بچ نہ سکی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اروند مالپپا بنگاری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کے اہلِ خانہ کو چار چار لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

ایک ہی خاندان سے کئی بیٹیوں کی موت نے پورے گاؤں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ندی کے کنارے لی گئی وہ آخری سیلفیاں، جو چند گھنٹوں پہلے خوشیوں کی علامت تھیں، اب ایک دردناک یاد بن چکی ہیں۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts