اسپیس ایکس کا بڑا قدم، تیزرفتارانٹرنیٹ کیلئے فالکن 9 راکٹ خلا میں روانہ

image

اسپیس ایکس نے فلوریڈا میں مشرقی ساحل سے متعدد اسٹار لنک سیٹلائٹس سے لدے فالکن 9 راکٹ کو خلا میں روانہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکٹ کو فلوریڈا میں کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن پر خلائی لانچ کمپلیکس سے 12:43 بجے لانچ کیا گیا۔ مشن کا مقصد 23 اسٹار لنک سیٹلائٹس کا ایک بیچ خلا میں تعینات کرنا تھا جن میں سے 13 براہ راست سیل ٹو سیل صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

یہ سیٹلائٹس خلا میں جاکر زمین کے نچلے مدار میں موجود ہزاروں سیٹلائٹس کے جتھے میں شامل ہو جائیں گی جو مل کر دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کریں گی۔

سیٹلائتس کو خلا میں تعینات کرنے کے بعد پہلے مرحلے کا بوسٹر بحفاظت زمین پر واپس آیا اور جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.