آئی فونز کے لیے یوٹیوب نے سپورٹ ختم کر دی

image

یوٹیوب کی جانب سے ایک ایپ اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس کے بعد متعدد پرانے آئی فون ڈیوائسز کے لیے گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سروس کے لیے سپورٹ ختم ہو جائے گی۔

اس اپ ڈیٹ کے تحت یوٹیوب کے لیے آئی او ایس 16 یا اس کے بعد آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے ویڈیو شیئرنگ سروس کو سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون 6 ایس، 6 ایس پلس، آئی فون 7، 7 پلس اورآئی فون ایس ای (فرسٹ جنریشن) کے لیے یوٹیوب سپورٹ ختم ہو جائے گی۔

درحقیقت آئی او ایس 15 تک محدود ایپل کی ڈیوائسز میں اب یوٹیوب ایپ کو انسٹال یا اپ ڈیٹ کرنا ممکن ہی نہیں ہوگا۔

اگرچہ ان ڈیوائسز پر اب یوٹیوب ایپ کو چلانا ممکن نہیں ہوگا مگر اس سروس تک موبائل براؤزر کے ذریعے رسائی ممکن ہوگی۔

مگر موبائل براؤزر میں مختلف فیچرز جیسے آف لائن سپورٹ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

یوٹیوب کی جانب سے پرانے آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب گزشتہ دنوں ایپل کی جانب سے آئی فون 6 کو متروک قرار دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یوٹیوب سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے بھی یکم جون سے پرانے آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کی گئی تھی۔

اب آئی او ایس 15.1 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے آئی فونز پر ہی واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

واٹس ایپ اور یوٹیوب کی جانب سے پرانے ماڈلز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ کمپنیوں کے خیال میں نئے فیچرز کے لیے زیادہ بہتر ہارڈ وئیر کی ضرورت ہوتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.