دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں یا اربوں افراد گاڑی پر سفر کرتے ہیں۔
مگر حیران کن طور پر بیشتر افراد کو گاڑی کے اندر چھپے چند حیرت انگیز فیچرز کا مقصد ہی معلوم نہیں ہوتا۔
ان میں سے ایک فیچر سورج سے تحفظ فراہم کرنے والے سن وائزر میں چھپا ہے جو آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے مگر پھر بھی متعدد افراد کو اس کا علم نہیں ہوتا۔
کچھ عرصے قبل ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں گاڑیوں کے سن وائزر کے ایک خفیہ فیچر کے بارے میں بتایا گیا۔
سن وائزر کا استعمال سورج کی تیز روشنی سے آنکھوں اور چہرے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
یعنی اسے بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے مگر پھر بھی اس کے ایک فیچر کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوتا۔
عام طور پر سن وائزر کو چہرے کے سامنے نیچے کیا جاتا ہے مگر بیشتر افراد کو علم ہی نہیں کہ اگر ونڈ شیلڈ کی بجائے ہاتھ کے برابر میں موجود کھڑکی سے سورج کی روشنی آرہی ہے تو سن وائزر اس سے بھی تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔
جی ہاں واقعی فرنٹ کے ساتھ ساتھ سن وائزر سے سائیڈ سے آنے والی سورج کی روشنی کو بھی بلاک کیا جاسکتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ سن وائزر کودائیں یا بائیں (ڈرائیور سیٹ میں دائیں اور پسنجر سیٹ میں بائیں) جانب گھمانا ممکن ہے۔
اس طرح کھڑکی سے آنے والی سورج کی روشنی سے مؤثر تحفظ ملتا ہے۔
سن وائزر کے استعمال سے گاڑی کے اندر درجہ حرارت کو بھی کسی حد تک کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔