نیشنل بینک آف پاکستان نے گولڈ فنانسنگ میں 100 ارب روپے کی حد عبور کر لی

image

کراچی 4 جون 2025: نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، سونے کی مد میں دی گئی فنانسنگ 100 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ قرضے زرعی اور صارفین دونوں شعبوں کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔ 173,000 سے زائد قابلِ قدر صارفین کے ساتھ، این بی پی کا گولڈ لون پورٹ فولیو بینکاری صنعت کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے اور محفوظ ترین قرضہ جاتی مصنوعات میں شمار ہوتا ہے۔

یہ قرضے فوری اور نہایت آسان عمل کے تحت فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ مالی ضروریات کو بغیر کسی مشکلات کے پورا کیا جاسکے۔ صارفین کا سونا مکمل حفاظت میں رہتا ہے اور قرض کی واپسی پر انہیں مکمل طور پر واپس کر دیا جاتا ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر، جناب رحمت علی حسنی نے کہا کہ یہ سنگ میل ہمارے صارفین کے نیشنل بینک آف پاکستان پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ ہم محفوظ، آسان رسائی والے اور مؤثر مالی حل فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ گولڈ لون پورٹ فولیو انفرادی سطح کے ساتھ ساتھ کمیونٹیز کو بھی بااختیار بناتا ہے، اور انہیں سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ ہماری ٹیمیں جدت اور وسعت پر یقین رکھتی ہیں تاکہ مالی شمولیت کو فروغ دیا جاسکے اور مستحکم اقتصادی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

پاکستان کے سرکردہ مالیاتی اداروں میں سے ایک ہونے کے ناطے، نیشنل بینک آف پاکستان ترقی کی راہیں ہموار کرنے اور اپنے تمام صارفین کے لیے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ سنگِ میل بینک کے سفر کے ایک نئے اور متحرک باب کا آغاز ہے۔جو مالی شمولیت کے فروغ، صارفین کے اعتماد میں اضافے اور بے مثال خدمات کو فراہمی کرے گا۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts