اسرائیل پر ایرانی حملوں کا خوف طاری، مختلف مقامات پر خصوصی دفاعی نظام نصب

image

اسرائیل پر ایران کے حملوں کا خوف طاری ہو گیا، ملک کے مختلف مقامات پر 2 جدید امریکی ایئر ڈیفنس سسٹمز نصب کر دیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اسرائیل کے زمینی فضائی دفاعی نظام کو بہتر بنانے کے لیے پیٹریاٹ اور ٹرمینل ایئر ڈیفنس سسٹم کو اسرائیل میں مختلف مقامات پر نصب کر دیا ہے۔

امریکا مختلف مقامات سے دیگر فوجی وسائل بھی مشرق وسطیٰ منتقل کر رہا ہے، برطانیہ نے بھی مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر جنگی طیارے بھیجنے اور مزید فوجی نفری تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی فضائی دفاعی نظام اور مشرق وسطیٰ میں امریکی نیوی نے جمعہ کو اسرائیل کی طرف جانے والے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے میں اسرائیل کی مدد کی تھی۔

امریکا کے پاس خطے میں پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹمز دونوں ہیں، جو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اے پی کے مطابق امریکی بحری اثاثے بھی اسرائیل کی مدد میں کر رہے ہیں، یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا بحری جہازوں نے انٹرسیپٹر فائر کیے یا ان کے جدید میزائل ٹریکنگ سسٹم نے اسرائیل کو آنے والے اہداف کی شناخت میں مدد کی۔

امریکی بحریہ نے بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈسٹرائر یو ایس ایس تھامس ہڈنر کو مغربی بحیرہ روم سے مشرقی بحیرہ روم کی طرف سفر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.