اسرائیل کا ایران پر ایک اور ڈرون حملہ، تیل کی ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

image

اسرائیل نے ایران میں ایک اور ڈرون حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بندرگاہی شہر کنگن میں ساؤتھ پارس ریفائنری کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی ڈرون کی فوٹیج بھی جاری کر دی گئی ہے۔

الجزیرہ کی سناد ایجنسی کی طرف سے تصدیق شدہ فوٹیج میں ایک بڑی آگ بھڑکتی ہوئی دکھائی دیتی ہے، جس سے دھوئیں کے بڑے بڑے شعلے نکلتے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی ایران کے صوبہ بوشہر میں واقع جنوبی پارس گیس فیلڈ میں ایک ریفائنری کو نشانہ بنایا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے کے بعدآپریشنل فورسز نے تیز رفتار اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم سے کم وقت میں آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.