پاکستان میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

image
پاکستان کی حکومت نے 30 جون تک پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

سنیچر کی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد پیٹرول نئی قیمت 258 روپے43  پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 253.63 روپے تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 254.64 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی تھی۔

پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق 16 سے 30 جون تک ہو گا۔

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.