بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے کو واپس لینا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری

image

پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جنگ نہیں چاہتے لیکن پانی روکا گیا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے کو واپس لینا پڑے گا، پانی ہماری بقا ہے۔ 

اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ ہم نے کبھی نہیں کہا دہشتگردی کی وجہ سے جنگ چھیڑ دیں گے۔

جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھاکہ بھارت کی پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی یو این چارٹرکی خلاف ورزی ہے اور بھارت کی طرف سے پانی روکنا ہمارے وجود کو خطرے میں ڈالنے کے مترداف ہے۔

اگر بھارت پانی روکتا ہے تو پھر پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.