تل ابیب کے ساحلی علاقے ہرزلیہ میں واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے مرکزی دفتر کے قریب ایرانی میزائلوں کی بارش کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے موساد ہیڈکوارٹر کے اطراف کی تمام سڑکیں بند کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
تاحال اسرائیلی حکام نے میزائل حملوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز اور تصاویر میں علاقے میں آگ اور دھوئیں کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر واقعی موساد جیسے حساس ادارے کے قریب حملہ ہوا ہے تو یہ اسرائیل کے انٹیلیجنس نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہو سکتا ہے۔