انسٹا گرام فیچرمیں بڑی تبدیلی

image

میٹا نے انسٹا گرام میں ایک نئے ری پوسٹ فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوٹو شیئرنگ ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے صارفین کو مواد ری پوسٹ کرنے کا موقع ملے گا۔ اس فیچر میں جب کسی پوسٹ کو ری شیئر کیا جائے گا تو وہ مواد صارف کی فیڈ میں ایک نئی پوسٹ کے طور پر نظر آئے گا۔

انسٹا گرام میں ابھی صارفین دیگر افراد کی سٹوریز شیئر کر سکتے ہیں۔ مگر پوسٹس کو ری پوسٹ کرنا ممکن نہیں تو یہ صارفین کے لیے کارآمد فیچر ثابت ہوگا۔ میٹا کے ایک ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے مگر مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

انسٹا گرام کی جانب سے اسی طرح کے ایک فیچر کی آزمائش 2022 میں بھی کی گئی تھی جبکہ 2017 میں ایک ری پوسٹ بٹن کو ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ مگر دونوں بار ری پوسٹ فیچر کو متعارف نہیں کرایا گیا۔

تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اس بار بھی ری پوسٹ فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرایا جاتا ہے یا نہیں۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.