چین نے بغیرپائلٹ کی جدید ترین ائیرٹیکسی متعارف کرادی

image

فرانس کے شہر پیرس میں جاری عالمی ایئر شو 2025 میں چین نے بغیر پائلٹ کی جدید ترین ائیرٹیکسی متعارف کرادی۔

رپورٹ کے مطابق بغیر پائلٹ یہ ائیرٹیکسی 2 مسافروں کے ساتھ 3 گھنٹے پرواز کرسکتی ہے، چینی ائیرٹیکسی ائیرشو شرکاء کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔ چینی ائیرٹیکسی رن وے کے بغیر ورٹیکل جگہ سے اڑان بھرتی ہے، ائیرٹیکسی مختلف موسمی حالات میں بھی پرواز کرسکتی ہے، یہ چارجنگ پر بغیر فیول اڑتی ہے۔

ائیرٹیکسی جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے، ائیرٹیکسی میں 600 کلوگرام وزن لفٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ چینی کمپنی کو یقین ہے کہ پیرس ائیرشو میں زیادہ سے زیادہ ائیرٹیکسی فروخت ہوگی۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.