اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ تازہ اسرائیلی حملوں میں تہران میں بسیج فورس کے ہیڈکوارٹر اور اوین جیل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیل کے وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ آج صبح ایرانی میزائل حملوں کے بعد ملک میں تقریباً آٹھ ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
- روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ماسکو میں ملاقات ہوئی ہے۔
- اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے کے خلاف حملے اور اسرائیل میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
- ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران میں اوین جیل اور قُم میں فردو جوہری مرکز ہر آج دوبارہ حملے کیے ہیں۔
- جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ ادارے کے معائنہ کار ایران میں جوہری مقامات کا معائنہ کر سکیں۔
- ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان ابراہیم زلفقاری کا کہنا ہے کہ امریکہ براہ راست جنگ میں شامل ہو گیا ہے اور اس نے ایران کی 'مقدس سرزمین' کی خلاف ورزی کی ہے۔
- اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایران کے چھ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے ۔
جوہری مقام فردو اور تہران کی اوین جیل پر اسرائیلی حملے، پوتن کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات