ایران کے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے، ایرانی میڈیا

دوحہ میں دھماکوں کی اطلاعات سے قبل قطر نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔ ادھر امریکہ اور برطانیہ نے قطر میں اپنے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کا کہا ہے۔ بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ قطر میں امریکی زیرِ انتظام کولیشن ایئر آپریشنز سینٹر پر ایرانی میزائل حملے کے خطرے کی مستند اطلاعات ہیں۔
  • ایران کا کہنا ہے کہ اس نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغ دیے۔
  • قطر کی حکومت نے العدید میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ایرانی کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
  • قطر میں برطانیہ اور امریکہ کے سفارتخانوں نے حفاظتی اقدامات کے تناظر میں اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
  • روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ماسکو میں ملاقات ہوئی ہے۔
  • اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے کے خلاف حملے اور اسرائیل میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
  • ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران میں اوین جیل اور قُم میں فردو جوہری مرکز پر آج دوبارہ حملے کیے ہیں۔
  • جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ ادارے کے معائنہ کار ایران میں جوہری مقامات کا معائنہ کر سکیں۔

ایران کے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے، ایرانی میڈیا


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.