لانڈھی کورنگی میں ٹریفک حادثات: 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

image

لانڈھی اور کورنگی میں واٹر ٹینکرز کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گئے۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر مافیا کا حکومت کچھ نہیں کر سکتی تو ہم کیا کرسکتے ہیں، ہماری ویب کو ملنے والی معلومات کے مطابق لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب واٹر ٹینکر نمبر TLE-775 کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا جس کی شناخت 27 سالہ فصیح کےنام سے ہوئی شناختی کارڈ پر درج پتہ سے معلوم ہوا ہے کہ متوفی لانڈھی بھٹو نگر کا رہائشی ہے۔

پولیس نے ڈرائیور طاہر کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیا جبکہ لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہو اجس کی شناخت 50 سالہ محمد ہاشم کے نام سے ہوئی تھی ، متوفی کے بڑے بھائی نے چھیپا سرد خانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہاشم صبح 7 بجے گھر سے کمپنی جانے کے لیے نکلا تھا، جسے کورنگی ویٹا چورنگی پر واٹر ٹینکر نے کچل دیا، ہمیں حادثے کی خبر 11 بجے ملی، ہاشم نجی کمپنی میں پمپ آپریٹر اور 2 بیٹیوں کا باپ تھا۔ بعدازاں متوفی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts