حج کے دوران 5 بار دل کا دورہ۔۔ پاکستانی حاجی اب کس حال میں ہیں؟

image

رواں برس حج کے ایام میں جہاں شدید گرمی نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا، وہیں کئی حاجی طبی مشکلات کا شکار بھی ہوئے۔ انہی میں سے ایک پاکستانی شہری بھی تھے، جنہیں حج کی ادائیگی کے دوران پانچ مرتبہ دل کا دورہ پڑا لیکن خوش قسمتی سے وہ موت کے منہ سے واپس لوٹ آئے۔

42 سالہ پاکستانی حاجی کو انتہائی نازک حالت میں ایسٹ عرفات اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں موجود طبی عملے نے فوری طبی امداد فراہم کی، اور مسلسل کوششوں کے بعد ان کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم ان کی حالت بدستور غیر مستحکم تھی اور وہ وینٹی لیٹر پر رہے۔

مزید علاج کے لیے انہیں ایئرلفٹ کر کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی، مکہ منتقل کیا گیا۔ ماہرین نے فوری طور پر دل کی شریانوں میں بندش کو کھولنے کے لیے انجیو پلاسٹی کی۔ خون کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے دل میں "امپیلا" نامی ایک مکینیکل ڈیوائس بھی نصب کی گئی، جو انتہائی نازک طبی صورتحال میں استعمال ہوتی ہے۔

ڈاکٹروں کی دن رات نگرانی اور جدید علاج کی بدولت مریض کی حالت آہستہ آہستہ سنبھلنے لگی۔ مسلسل طبی دیکھ بھال اور احتیاطی تدابیر کے بعد بالآخر 17 جون کو مریض کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

یہ واقعہ نہ صرف طبی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کی مثال ہے بلکہ حج جیسے پرخطر ماحول میں صحت کی نزاکتوں کو سنجیدگی سے لینے کی ایک یاد دہانی بھی ہے۔ حج پر جانے والے افراد کے لیے یہ ایک سبق ہے کہ طبی تیاری اور بروقت نگہداشت کتنی اہمیت رکھتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.