ناگن ڈرامے کا جوڑا۔۔ حسین ترین کی مہندی کی تصویر وائرل ! لوگوں کو بھارتی ڈراموں کا ناگ کیوں یاد آگیا

image

"ناگن ڈرامہ جوڑی لگ رہے ہیں!"

"بلیو لینسز والا لڑکا بالکل چپری لگ رہا ہے۔"

"بارات پر ریڈ لینسز بھی لگا لینا اب!"

سوشل میڈیا پر ان دنوں حسین ترین اور رابعہ خان کی شادی کی تقریبات خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں، مگر سب کی باتیں صرف خوشی کی نہیں بلکہ حسین ترین کے مہندی والے انداز پر تنقید کا طوفان بھی برپا ہے۔

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مشہور یہ جوڑی مہندی اور قوالی نائٹ پر آئس بلیو رنگ کے میچنگ لباس میں نظر آئی۔ حسین ترین نے اپنے ملبوسات کے ساتھ نیلے رنگ کے کانٹیکٹ لینسز بھی پہن رکھے تھے، جو ان کے پورے گیٹ اپ میں سب سے زیادہ نمایاں ہو رہے تھے۔ ان کی یہ فیشن چوائس جہاں کچھ لوگوں کو منفرد لگی، وہیں بہت سوں کو خاصی عجیب بھی محسوس ہوئی۔

دونوں نے اپنی مہندی کے دن کے لیے کشیز بوتیک کا انتخاب کیا، جبکہ رابعہ خان نے اپنی جیولری بھی وہیں سے حاصل کی۔ مگر حسین کی نیلی آنکھیں سب پر بازی لے گئیں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پر خوب تبصرے کیے۔

جہاں ایک طرف لوگ ان کی جوڑی کو سراہ رہے ہیں، وہیں حسین ترین کے اسٹائل پر ہونے والی تنقید نے ایک الگ بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شادی جیسے موقع پر قدرتی انداز ہی بہتر ہوتا ہے، اور اس طرح کے غیرمعمولی تجربے شاید میلے میں تو چل جائیں، مگر زندگی کے خاص لمحوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں جہاں ہر لمحہ کیمرے میں قید ہوتا ہے، وہیں ہر فیشن انتخاب بھی تبصرے اور تجزیے کی زد میں ہوتا ہے اور حسین ترین اس کا تازہ شکار بنے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.