سی آئی اے کے ڈائِریکٹر جان ریٹکلف کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایرانی جوہری پروگرم کو کئی دہائی دھکیل دیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی ابتدائی خفیہ انٹیلیجنس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکی حملوں سے ایران کا پروگرام صرف چند ماہ پیچھا گیا ہے۔
- سی آئی اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو 'شدید نقصان پہنچایا' ہے اور اسے کئی برس پیچھے دھکیل دیا گیا ہے
- تاہم سی آئی اے ڈائریکٹر نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے
- حماس کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ثالثوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں
- ایک اسرائیلی عہدیدار نے ہرٹز اخبار کو بتایا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے
امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا: ڈائریکٹر سی آئی اے کا دعویٰ