امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا: ڈائریکٹر سی آئی اے کا دعویٰ

سی آئی اے کے ڈائِریکٹر جان ریٹکلف کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایرانی جوہری پروگرام کو کئی دہائی پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی ابتدائی خفیہ انٹیلیجنس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکی حملوں سے ایران کا پروگرام صرف چند ماہ پیچھے گیا ہے۔
  • سی آئی اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو 'شدید نقصان پہنچا' ہے اور اسے کئی برس پیچھے دھکیل دیا گیا ہے
  • تاہم سی آئی اے ڈائریکٹر نے ایران کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کے متعلق کوئی دعویٰ نہیں کیا
  • حماس کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ثالثوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں
  • ایک اسرائیلی عہدیدار نے ہرٹز اخبار کو بتایا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے

امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا: ڈائریکٹر سی آئی اے کا دعویٰ


News Source

مزید خبریں

BBC
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.