گزشتہ روز سیلابی ریلے میں 10 افراد کی ہلاکت کے بعد سوات میں آج سول سوسائٹی کی جانب سے انتظامیہ اور حکومت کی مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے اس واقعے کے بعد سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ دریاؤں کے کناروں اور اندر تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔
- گزشتہ روز سیلابی ریلے میں 10 افراد کی ہلاکت کے بعد سوات میں سول سوسائٹی کی جانب سے انتظامیہ اور حکومت کی مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
- خیبرپختونخوا حکومت نے اس واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ابتدائی طور پر چار اعلیٰ افسران کو معطل کیا گیا ہے۔
- پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد پی ٹی آئی نے اپنے ایم پی ایز پر جرمانے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سپیکر نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا۔
- اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کی نمازِ جنازہ آج تہران میں ادا کی جا رہی ہیں۔
- ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا ہے کہ ’اگر صدر ٹرمپ معاہدہ چاہتے ہیں تو انھیں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے بارے میں اپنا ہتک آمیز اور ناقابلِ قبول لہجہ ترک کرنا ہو گا۔‘
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ ’لگتا ہے کہ غزہ میں آئندہ ایک ہفتے کے اندر جنگ بندی ممکن ہے۔‘
سوات میں سیلابی ریلے سے 10 افراد کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ، مبینہ غفلت پر تحقیقات شروع