پاکستان بنگلہ دیش کیساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے تیار

image

پاکستانی کرکٹ ٹیم جولائی میں تین میچوں کےلئے بنگلہ دیش کا دورا کریگی،بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ پہنچے گی اور 20 جولائی اتوار کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہوم سائیڈ سے کھیلے گی ۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی منگل 22 جولائی کو ہوگا، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعرات 24 جولائی کو شیڈول کیا گیا ہے۔ تینوں T-20 ڈھاکہ کے شیربنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے.

ہرمیچ کی پہلی گیند مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کروائی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں آخری بار قذافی اسٹیڈیم میں تین میچوں کی T-20 سیریز میں مدمقابل ہوچکی ہیں، جہاں ہوم سائیڈ نے مہمانوں پر کلین سویپ مکمل کیا۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.