اے وی سی والی بال نیشنز کپ کے فائنل میں بحرین نے پاکستان کو ہرا دیا

image

 اے وی سی والی بال نیشنز کپ کے فائنل میں بحرین نے پاکستان کو ہرار کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 

پاکستان اور بحرین کے درمیان فائنل میچ  مناما میں کھیلا گیا۔

بحرین نے پاکستان کو تین ایک سے ہرا دیا۔

پاکستان نے فائنل میچ کا اغاز شاندار کیا اور پہلا سیٹ 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے جیت لیا۔

لیکن بحرین کی ٹیم نے پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود میچ میں شاندار واپسی کی اور اگلے تینوں سیٹ جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ 

اس سے پہلے سیمی فائنلز میں پاکستان نے قطر کو تین صفر جبکہ بحرین نے کوریا کو تین، دو سے ہرایا تھا۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو 3-1 سے شکست دی تھی، حالانکہ ابتدائی سیٹ 20-25 سے ہارنے کے بعد ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے تین سیٹ 25-21، 25-20 اور 25-17 سے جیتے۔

گروپ مرحلے میں پاکستان نے چائنیز تائپے اور فلپائن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی تھی۔

 


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.