آئی سی سی نے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کرا دیے

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کرا دیے ہیں۔

کرک انفو کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹاپ کلاک کا نفاذ ہوگیا،ایک منٹ میں اوور شروع نہ کرنے پر جرمانہ ہوگا، اوور تاخیر پر2وارننگز کے بعد فیلڈنگ سائیڈ پر 5 رنز کی پینلٹی ہوگی ،سلو اوور ریٹ پر ٹی 20میں دوران میچ ہی پینلٹی لگے گی۔

 سلائیوا کے استعمال پر گیند تبدیل نہیں کی جائے گی، 5 پینلٹی رنز دیے جاسکتے ہیں ،جان بوجھ کر شارٹ رن لینے پر بیٹنگ سائیڈ پر جرمانہ اور اسٹرائیک کا فیصلہ بالنگ ٹیم کرے گی۔

فیئرنس آف کیچ کے ریویوقانون میں بھی تبدیلی کردی گئی ،اب تھرڈ امپائر نو بال کے ساتھ کیچ بھی چیک کرے گا،نئےقانون کے مطابق نو بال پر فیئر کیچ کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ کو نوبال کا ایک رن ملے گا۔

فیئر کیچ نہ ہونے کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ نے جتنے رنز لیے ہوں اُتنے ہی ملیں گے۔

 


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.