یہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب حکام کے مطابق ایرانی سکیورٹی سروسز میں اسرائیلی ایجنٹس بڑے پیمانے پر رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ ایرانی حکام نے اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزامات پر متعدد افراد کو پھانسیاں دی ہیں جبکہ اس ضمن میں گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
- ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ 'امریکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے کوئی اہم مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔'
- سی آئی اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو 'شدید نقصان پہنچا' ہے اور اسے کئی برس پیچھے دھکیل دیا گیا ہے تاہم انھوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کے متعلق کوئی دعویٰ نہیں کیا
- حماس کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ثالثوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں
- ایک اسرائیلی عہدیدار نے ہرٹز اخبار کو بتایا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے
- ایرانی پارلیمنٹ نے اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کی منطوری دے دی ہے
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں