ابراہیم حیدری پولیس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بچی (ک) گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اس دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے اسے اپنے ساتھ لے گیا۔ بعد ازاں بچی نے گھر آکر اہل خانہ کو بتا دیا جنہوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔
ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واٹر پمپ کے قریب طارق ولد دوست محمد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے بچی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال روانہ کردیا، پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔