پاک امریکا تجارتی تعلقات میں مثبت رفت کے توقعات پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

image

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے اور ٹیکسٹائل، بینکنگ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں حصص خریداری کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرگیا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق پاکستان اور امریکا کے مابین ٹیرف اور دیگر تجارتی معاملات پر جاری بات چیت میں مثبت پیش رفت کی اطلاعات ہیں جس کے باعث سرمایہ کار بھی نئی سرمایہ کاری میں گرمجوشی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان تھا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا تھا۔


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts