ایئر لنک کمیونی کیشن کے موبائل فونز کی فروخت میں کمی، اخراجات میں اضافے سے کمپنی پر مالی دباؤ

image

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں موبائل فونز کی فروخت میں 8 فیصد کمی آئی ہے اس کمی سے ایئر لنک کمیونی کیشن کو بھی دھچکا لگا ہے اور کمپنی کے منافع میں واضح کمی آئی ہے جبکہ دوسری جانب اخراجات کا دباؤ بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں کمپنی مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے۔

ٹاپ لائن سیکورٹیز کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق رواںمالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایئر لنک نے 85 ارب روپے کے موبائل فروخت کیے جبکہ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ پورے مالی سال میںایئر لنک کےموبائل فونز کی فروخت 110 ارب روپے تک پہنچ جائے گی اور اگلےمالی سال 2026 میں کمپنی کے موبائل فونز کی فروخت کا 130 ارب روپے تک پہنچنے کا مکان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں مالی سال ایئر لنک کے موبائل فونز کی فروخت 139 ارب روپے اور مالی سال 26 20 میں 168 ارب روپے ہونے کے توقعات تھے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 سہ ماہی میں موبائل فونز کی فروخت میں کمی کے سبب کمپنی کے ورکنگ کیپٹل پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق کمپنی نے سپلائزر کو بروقت ادائیگی کے لیے اپنا کریڈٹ لمٹ 15 ۔20 روز سے بڑھا کر 40 روز تک پہنچا دیا ہے اور کمپنی کا شارٹ ٹرم قرض تیسری سہ ماہی میں 28 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جو پہلے سہ ماہی میں 16 ارب روپے تھا۔

ایئر لنک نے اپنی فیکٹری سندر گرین اسپیشل اکنامک زون منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کمپنی کو 10 سال کے لیے ٹیکس میں چھوٹ اور مشینری درآمد میں ایک بار جی ایس ٹی کی چھوٹ مل سکے گی، نئی فیکٹری میں تعمیرات بھی شروع کردی گئی ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فیکٹری میں پروڈکشن 2026 کی دوسری ششماہی میں منتقل ہوجائے گی۔


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts