مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
حالیہ کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے کا ہوگیا جب کہ10 گرام سونا 1371 روپے کی کمی سے دو لاکھ 99 ہزار 554 روپے کا ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں کمی عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث ہوئی جہاں سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 3274 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔