فلیٹ سے ملنے والی 15 دن پرانی لاش کس اداکارہ کی ہے؟ ریسکیو زرائع کا دعویٰ

image

کراچی ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے خاتون اداکارہ کی 15 روز پرانی لاش ملی۔

پولیس کے مطابق اتحاد کمرشل کے فلیٹ سے ملنے والی لاش کی شناخت 32 سالہ حمیرا دختر اصغر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے 2018 میں فلیٹ رینٹ پر لیا تھا، خاتون مذکورہ فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں جبکہ 2024 سے وہ کرایہ بھی نہیں دے رہی تھی۔

پولیس کے مطابق فلیٹ مالک نے سی بی سی میں خاتون کے خلاف کیس بھی کیا ہوا تھا، پولیس نے مزید بتایا کہ آج بیلف فلیٹ پر پہنچا تو اس نے لاش دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔

خاتون کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر موت طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی۔

ریسکیو ذرائع اور علاقہ مکینوں کے مطابق ملنے والی لاش ٹی وی اداکارہ کی ہے۔


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts