ساحل پولیس کے ہاتھوں وردی میں ملبوس 6 ٹک ٹاکر گرفتار

image

ٹک ٹاک کا جادو یا وردی کا رعب، ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ساحل پولیس کی جانب سے 6 پولیس اہلکاروں کو دوران گشت مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی گئی تو وہ ٹک ٹاکر نکلے۔

ساحل پولیس کے مطابق ڈیفینس فیز 8 حنیف مسجد کے قریب سے 6 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہیں حنیف مسجد کے قریب مشکوک جان کر پولیس نے روکا اور ڈیوٹی کارڈ طلب کیا تو وہ پیش نہ کرسکے، جس کے بعد وردیوں میں ملبوس 6 جعلی اہلکاروں کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو ان کا مؤقف تھا کہ وہ ٹک ٹاک بنانے اور لوگوں پر رعب ڈالنے کے لیے وردی پہن کر نکلے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کے نام شہریار، محمد رضوان، یوسف خان، نور فراز، محمد کاشف اور حماد ہیں جبکہ تین موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts