کراچی میں شاہ لطیف ٹاون کے علاقے رزاق آباد میں الفلاح مسجد کے قریب کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ٹکر سے 3 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 3 سالہ عادل کے نام سے ہوئی جو عبداللہ گوٹھ کا رہائشی تھا۔
واقعے کے فوری بعد ٹرک ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا، پولیس کیجانب سے ٹرک تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔