یونیسکو کا خیبر پختونخوا کے عالمی ورثہ فہرست میں نئے مقامات کی شمولیت پر غور

image

یونیسکو کے نمائندہ وفد اور خیبرپختونخوا کے محکمہ ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ و عجائب گھر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے تاریخی مقامات کو یونیسکو کی عالمی ورثہ فہرست میں شامل کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے سیکرٹری محکمہ ڈاکٹر عبدالصمد سے ملاقات کی جس میں تخت بھائی کے مقام پر اضافی اقدامات اور جمال گڑھی و بریکوٹ کو عالمی ورثہ فہرست میں شامل کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

یونیسکو کی نمائندہ مس کرسٹینا، ڈاکٹر لوکا ماریا اولیوری اور جواد نے کہا کہ یونیسکو اپنی عالمی ورثہ فہرست کو نئے سرے سے ترتیب دے رہا ہے اور خیبرپختونخوا کی حکومت اگر نئے مقامات نامزد کرنا چاہے تو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ تخت بھائی کے مقام پر بین الاقوامی معیار کے مطابق بفر زون کی توسیع، چار دیواری، میوزیم اور ٹک شاپ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

یونیسکو وفد نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان تاریخی مقامات کو آئندہ یونیسکو سیمینار میں نمایاں طور پر پیش کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow