"مجھے ڈینگی بخار اور سائنَس کا مسئلہ ہے، دعا میں یاد رکھیں"
پاکستان کے معروف اینکر پرسن اور ٹی وی ہوسٹ وسیم بادامی نے مداحوں کے ساتھ اپنی بیماری کی خبر شیئر کرتے ہوئے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ وسیم بادامی، جو نجی چینل کے مشہور ٹاک شو ’الیونتھ آور‘ اور رمضان ٹرانسمیشن ’شانِ رمضان‘ کی میزبانی سے لاکھوں دل جیت چکے ہیں، نے اپنے ہاتھ کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں کینیولا لگی ہوئی نظر آ رہی تھی۔
وسیم بادامی نے بتایا کہ وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں اور ساتھ ہی شدید سائنَس کے مسائل کا سامنا بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مداحوں اور چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
مداحوں کی بڑی تعداد نے فوراً ہی ان کی پوسٹ پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور لوگ نہ صرف ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں بلکہ انہیں حوصلہ دینے والے پیغامات بھی بھیج رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں وسیم بادامی نے جنگی حالات سے متعلق خصوصی ٹرانسمیشن کی میزبانی کر کے بے حد تعریف سمیٹی تھی۔ ایسے میں ان کی طبیعت خراب ہونے کی خبر سن کر مداح افسردہ ہیں اور پرامید ہیں کہ وہ جلد صحت مند ہو کر ایک بار پھر اسکرین پر نظر آئیں گے۔