کوئی ایک پیر کا موزا ہی لا دو۔۔ بشریٰ انصاری، امیتابھ بچن کا پرانا موزا پہننے کے لئے کیوں مچلنے لگیں؟ صارفین افسوس کرنے پر مجبور

image

"شرم آنی چاہیے، کیا یہ مسلمان ہیں؟ یہ لوگ شوبز سے آگے کچھ دیکھ ہی نہیں سکتے۔"

"افسوس کی بات ہے کہ ہمارے سینئرز ایسے لوگوں کو رول ماڈل بنا رہے ہیں، ان سے کیا توقع رکھتے ہیں؟ یہ تو مسلمان بھی نہیں ہیں، اللہ سب کو ہدایت دے۔"

"سنجیدگی سے؟ فنکاروں کو کچھ کہنے یا کرنے سے پہلے دو منٹ سوچنا چاہیے، یہ لاکھوں لوگوں پر اثر ڈالتے ہیں۔"

"استغفراللہ! اس بیان پر کچھ کہنے کو الفاظ نہیں ہیں۔"

"انسان کو اتنا بھی نہیں گرنا چاہیے۔ بالی وڈ کو دیکھ کے حست سے ایک جراب کی بھیک مانگ رہی ہیں حد ہے اپنی بے عزتی کروانے کی"

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ان دنوں ایک متنازع بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنی بہن اسماء عباس کے شو پنجابی کڑیاں میں شریک ہوئیں جو سما ٹی وی پر نشر ہوا۔ شو میں انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں اور لتا منگیشکر کے لیے اپنے احترام کا اظہار کیا، لیکن امیتابھ بچن سے متعلق ایک خواہش پر لوگوں نے سخت ردعمل دیا۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ایک مداح اور دوست سودیش سے کہا کہ، "مجھے خوش قسمتی ملی کہ میں نے نورجہاں کی ساڑھی پہنی، اب کوشش کرو کہ لتا جی کی کوئی پرانی ساڑھی لا دو۔" ان کے بقول، لتا منگیشکر کے انتقال کے بعد انہوں نے کہا کہ اگر ساڑھی نہیں ملتی تو امیتابھ بچن کے موزے لے آؤ، چاہے ایک ہی کیوں نہ ہو۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان اور بھارت کے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں، اسی لیے بہت سے صارفین نے اسے غیر ضروری اور نامناسب قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US