یہ بگڑی ہوئی لڑاکا مرغی ہیں۔۔ جیا بچن کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو ! کنگنا رناوٹ نے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے، دیکھیں

image

"لوگ آپ کی بکواس اور نخرے صرف اس لیے برداشت کرتے ہیں کہ آپ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں، ورنہ آپ کی حقیقت سب کے سامنے ہے۔ سماج وادی ٹوپی آپ پر ایسے لگتی ہے جیسے مرغے کی کلغی، اور آپ خود ایک لڑاکا مرغی کی طرح پیش آتی ہیں۔ یہ حرکت واقعی شرمناک اور رسوائی کا باعث ہے۔"

بھارت کی معروف اداکارہ اور بی جے پی رہنما کنگنا رناوت نے سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمان اور بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن پر کھل کر تنقید کی ہے۔ وجہ بنی ایک وائرل ویڈیو، جس میں جیا بچن کو ایک شخص کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا گیا جو ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتا تھا۔

واقعہ نئی دہلی کے کانسٹیٹیوشن کلب میں پیش آیا، جہاں جیا بچن اچانک اس شخص پر برہم ہوئیں اور سخت لہجے میں بولیں: "کیا کر رہے ہیں آپ؟ یہ کیا ہے؟"۔ لمحوں میں یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین نے ان کے رویے پر مایوسی ظاہر کی۔

کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر نہ صرف جیا بچن کے رویے کو "شرمناک" قرار دیا بلکہ انہیں "مراعات یافتہ,بگڑی ہوئی اور بدتمیز" بھی کہا۔ کنگنا کے مطابق، جیا بچن کا یہ طرزِ عمل عوام کی عزت کے لائق نہیں، اور وہ صرف امیتابھ بچن کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے برداشت کی جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی جیا بچن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک نے لکھا "یہ ان کا پرانا رویہ ہے، لوگ پھر بھی ان کے ساتھ سیلفی کے لیے کیوں دوڑتے ہیں؟" دوسرے نے کہا "یہ کھلا بدتمیزی ہے، ایسی شخصیت کو مزید توجہ نہیں ملنی چاہیے۔"

یہ واقعہ نہ صرف ایک سیلفی کی کوشش کو تنازع میں بدل گیا بلکہ ایک بار پھر جیا بچن کے عوامی رویے پر بحث چھیڑ دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US